پاکستان کے معروف اداکارعمران اشرف نے عوام کو جعلسازوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے
اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کے نام سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی پیجز بنا کر سیلاب زدگان کی امداد کے لیے رقوم مانگی جا رہی ہیں، جن کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
عمران اشرف نے واضح کیا کہ ان کے نام سے منسوب تمام امدادی اپیلیں جھوٹی ہیں، اس لیے عوام کسی دھوکے میں نہ آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کبھی ایسی کوئی مہم چلائیں گے تو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کریں گے، اور جلد ہی ذاتی طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان کریں گے۔






تبصرے بند ہیں