عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت ملتوی کر دی گئی

Hearing of Toshakhana Case II against Imran Khan and Bushra Bibi postponed

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ کر دی۔

یہ سماعت جج شاہ رخ ارجمند کو کرنا تھی، تاہم عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت کی منسوخی سے آگاہ کر دیا۔عدالت کے مطابق کیس کی نئی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو کی آخری سماعت 26 اگست کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، جبکہ 27 اور 30 اگست کی تاریخوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔

READ  سیلاب فنڈز کی اپیل پر عمران اشرف نے عوام کو جعلسازوں سے خبردار کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں