سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد آصف خان سنجرانی انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جب کہ ان کی تدفین آبائی قبرستان چاغی میں کی جائے گی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی۔





تبصرے بند ہیں