گورنر پنجاب نے سیلاب میں جہیزبہہ جانے والی 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمے داری لے لی

Punjab Governor takes responsibility for the marriage of 9 girls who were forced to pay dowry during the floods

سیلاب کے دوران 9 لڑکیوں کا جہیز بہہ جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے متاثرہ لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری قبول کر لی۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد گورنر سلیم حیدر نے موہلنوال میں متاثرہ خاندان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب زدہ خاندان اور علاقے کے دیگر متاثرین سے ملاقات کی۔ متاثرین نے گورنر کو اپنے پانی میں ڈوبے ہوئے گھر بھی دکھائے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پنجاب میں شدید تباہی مچائی ہے، قدرتی آفت کے باعث لوگوں کی بے بسی دیکھ کر ان کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گھروں کا پانی میں ڈوب جانا اور قیمتی سامان کا ضیاع لوگوں کو قبرستانوں میں پناہ لینے پر مجبور کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام توانائیاں سیلاب متاثرین کی بحالی میں صرف ہوں گی۔

سلیم حیدر خان نے اعلان کیا کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو روزانہ تین وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا اور ریڈ کریسنٹ کی مدد سے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور سیاست کو بالائے طاق رکھ کر سیلاب زدگان کی خدمت کرنی ہوگی۔ موہلنوال میں متاثرین کے لیے خیمے بھی نصب کیے جائیں گے۔

متاثرہ افراد نے گورنر پنجاب سے شکایت کی کہ انہیں سرکاری سطح پر کوئی مدد نہیں ملی، نہ رہائشی خیمے، نہ کھانے اور نہ ہی طبی سہولیات فراہم کی گئیں، اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جانیں بچانے پر مجبور ہیں۔

READ  کراچی: سفاری پارک میں ہتھنی مدھو بالا بیمار، اچانک زمین پر گر گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں