افغانستان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار سےمتجاوز

Earthquake in Afghanistan, total death toll exceeds 2,000

افغانستان میں زلزلہ شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی

افغانستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ہیلم ہولٹز سینٹر برائے جیو سائنسز نے تصدیق کی ہے کہ جھٹکے کافی شدید تھے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

افغان حکام کے مطابق گزشتہ چند روز میں آنے والے زلزلوں سے اب تک 2 ہزار 205 افراد جاں بحق اور 3 ہزار 600 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 84 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

READ  وزیر فوڈ سکیورٹی کا اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت پر واضح جواب دینے سے گریز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں