مسلمانوں کو اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے چاہییں,سید علی خامنہ ای

Muslims must completely end all ties with Israel, Sayyed Ali Khamenei

ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے زور دیا ہے کہ مسلمانوں کو اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کر دینے چاہییں

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر اور کابینہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست شرمناک جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، انہیں محض بیانات پر اکتفا کرنے کے بجائے اسرائیل سے تمام تعلقات منقطع کر دینے چاہییں۔

سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ اس وقت اسرائیل کے خلاف نفرت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار بنتا جا رہا ہے۔

READ  اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں