بہاولنگرمیں نوجوان سیلفی لیتے ہوئے پل سے دریا میں جا گرا

A young man fell into the river from a bridge while taking a selfie in Bahawalnagar

بہاولنگر میں پل پر سیلفی لیتا نوجوان دریا میں جاگرا

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ رات 2 بجے پیش آیا جہاں دریائے ستلج بھوکاں پتن پر نوجوان سیلفی لیتے ہوئے پل سے دریا میں گر گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دریا میں اونچے درجے کے سیلاب اور پانی کے تیز بہاؤ کے باعث نوجوان کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پل پر کھڑے ہونے اور تصاویر بنانے سے روکنے کے باوجود وہ باز نہیں آتے۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد ستلج سمیت دیگر دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

READ  لاہور میں طالبات کے تحفظ کے لیے 39 کالجز اور یونیورسٹیوں میں پنک بٹن نصب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں