اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ میں 21 فلسطینی شہید ہوگئے
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم کے دھمکی آمیز بیانات کے بعد حالات مزید بگڑ گئے ہیں اور اسرائیلی فورسز نے حملوں کی شدت بڑھا دی ہے۔
حماس نے اسرائیلی وزیرِاعظم کے بیانات کی مذمت کی ہے۔ آج صبح سے جاری حملوں میں شہید ہونے والوں میں وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جو خوراک کے منتظر تھے۔
ادھر غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 30 بلند عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں جبکہ مزید عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔






تبصرے بند ہیں