تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، منگلا ڈیم 91 فیصد تک بھر چکا ہے

Tarbela Dam is completely filled, Mangla Dam is 91% full

(ایف ایف ڈی) کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم اپنی مکمل گنجائش تک بھر گیا ہے جبکہ منگلا ڈیم 91 فیصد بھر چکا ہے

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ، منگلا ڈیم میں 1233.90 فٹ، خانپور ڈیم میں 1980.85 فٹ، راول ڈیم میں 1751.30 فٹ اور سِملی ڈیم میں 2315.05 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایف ایف ڈی کے مطابق گنڈا سنگھ والا، پنجند، سدھنائی، سلیمانکی، اسلام اور میلسی سائفن پر اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، جبکہ گڈو، سکھر، تریمو اور بلوکی پر درمیانے درجے کا اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

اس کے علاوہ دریائے چناب کے نالہ پلکو میں درمیانے درجے اور دریائے راوی کے نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

READ  فوی طور پر سیلاب متاثرین کے بلوں پر ٹیکس معاف کیے جائیں گے، رانا تنویر حسین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں