شاہراہ بھٹو پر کسی قسم کا شگاف نہیں پڑا,ترجمان سندھ حکومت

No cracks were found on Bhutto Highway, Sindh government spokesperson

ترجمان سندھ حکومت نادر نبیل گبول نے کہا ہے کہ شاہراہ بھٹو پر کوئی شگاف نہیں پڑا اور اس میں کوئی فالٹ نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شاہراہ بھٹو زیر تعمیر ہے اور پانی کو راستہ دینے کے لیے عارضی طور پر کٹا گیا ہے، اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ نادر نبیل گبول نے کہا کہ انٹرنیشنل فرم شاہراہ بھٹو تعمیر کر رہی ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شاہراہ بھٹو پر مؤثر پانی نکاسی کا نظام بنایا جائے گا، اور یہ حصہ ابھی عوام کے لیے کھلا نہیں ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق مرزا آدم خان روڈ پر پانی کی صورتحال قابو میں آ چکی ہے اور سڑک کلیئر کر دی گئی ہے، تاہم سمندر کا لیول بڑھنے کی وجہ سے پانی دوبارہ لیاری ندی میں داخل ہو رہا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی نکاسی کے لیے 30 پمپس نصب کیے جا چکے ہیں اور مزید لگائے جا رہے ہیں۔ اگر آئندہ 100 ملی میٹر بارش نہیں ہوئی تو دوپہر تک ایم نائن مکمل طور پر کلیئر ہو جائے گا۔

READ  پشاور میں گرنے والی اسکول عمارت کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا، گورنر خیبر پختونخوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں