سیلاب سے جانی نقصان ہوا ; 25 لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ,چیئرمین این ڈی ایم اے

Floods cause loss of life; 2.5 million people shifted to safer places, says NDMA chairman

سیلاب سے 25 لاکھ افراد کا انخلاء، نقصانات کے تخمینے پر کام جاری: چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، نقصان کے تخمینے پر کام جاری ہے۔

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مون سون کا موجودہ سلسلہ چند روز میں ختم ہو جائے گا جبکہ 16 اور 18 ستمبر کو جنوبی پنجاب میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔ ان کے مطابق دریائے ستلج، چناب اور راوی کی صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سندھ میں تمام ادارے این ڈی ایم اے کی ہدایات پر کام کر رہے ہیں۔ گلیشیئر کے پگھلنے کو ممکنہ بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدرت کی یہ وارننگ ہے اور آنے والے برسوں میں شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔ بعض علاقوں میں بند ٹوٹنے کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو منتقل کیا گیا جبکہ پنجاب کو امدادی پیکیج کے ساتھ 9 ہزار ٹینٹ فراہم کیے گئے۔ امریکی وفد بھی آیا ہے اور ان کی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ متاثرین کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے اور آئندہ کے لیے پیشگی انتظامات پر تمام ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

READ  بھارتی گلوکار ڈاکٹر کیساتھ ریپ کے مقدمے میں گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں