(پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں، جب کہ اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ 18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، مری اور گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ تیز ہونے کا خدشہ ہے، جب کہ بڑے شہروں کے نالوں میں طغیانی کا امکان بھی موجود ہے۔
اس صورتحال کے پیشِ نظر صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ساتھ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات اور لائیو اسٹاک کے محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔






تبصرے بند ہیں