کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 3 لاکھ 76 ہزار کیوسک

Moderate flood at Kotri Barrage

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہو کر 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق سکھر بیراج پر بہاؤ کم ہو کر معمول پر آ گیا جب کہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی ہے اور بہاؤ 3 لاکھ 76 ہزار کیوسک ہوگیا ہے۔

دوسری جانب دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ تربیلا کے بعد منگلا ڈیم بھی بھرنے کے قریب ہے اور 98 فیصد تک بھر چکا جس کے بعد منگلا ڈیم میں صرف 2 فٹ مزید پا نی ذخیرہ کرنے کی گنجائش باقی رہ گئی۔

READ  صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 28 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں