ایشیا کپ: پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے، قومی ٹیم ابو ظبی پہنچ گئی

Pakistan and Sri Lanka will face each other today

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں تیسرا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آج سری لنکا کے خلاف سُپرفور مرحلے کا میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی سے ابوظبی پہنچ گئی۔

پیر کو پاکستانی ٹیم نے آرام کیا، ایونٹ میں فائنل تک رسائی کے لئے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا تاہم شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔

سپر فور مرحلے میں موجود چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کاموقع ہے، کوئی بھی ٹیم ایک میچ کی کامیابی پر بھی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

READ  ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراساؤ نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں