اوکاڑہ میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

Woman dies after alleged torture by WAPDA officials in Okara

اوکاڑہ میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

اوکاڑہ کے قصبہ سومیاں بھولو میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سےخاتون جاں بحق ہو گئی، ملزمان (واپڈا اہلکار) ظفراقبال نامی شخص سے بجلی کا بل لینے آئے اور میٹر اتارنا شروع کردیا۔

پولیس ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ انور بی بی نے واپڈا اہلکاروں کو میٹر اتارنے سے روکا تو انہوں نے خاتون پر تشددکیا جس کے نتیجے میں خاتون دم توڑ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کے شوہرکی مدعیت میں واپڈاکے 5 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

READ  اوکاڑہ میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ، 2 بیٹے اور بیٹی جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں