اب چیٹ جی پی ٹی صارفین کے سوتے وقت بھی کام کرے گا

Now ChatGPT will work even when users are sleeping

اوپن اے آئی اپنے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو صارفین کے سوتے وقت بھی کام کرے گا۔

پلس (Pulse) نامی یہ فیچر صارفین کے لیے رات بھر کام کر کے نئی معلومات اکٹھی کرے گا۔

اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو مزید فعال کرنا ہے تاکہ پلیٹ فارم صارفین کو جواب دینے کے علاوہ گفتگو بھی شروع کر سکے۔

اس کام کے لیے پلیٹ فارم صارفین کی موجودہ معلومات (جیسے کہ گزشتہ چیٹس، فیڈ بیک اور کلینڈر جیسی ایپ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا) کو استعمال کرے گا۔

البتہ، صارفین Pulse سے حاصل ہونے والی معلومات سے متعلق فیڈ بیک بھی دے سکیں گے۔

READ  بندروں میں پہلی بار زخموں کے علاج کیلئے مخصوص پودوں کے استعمال کا مشاہدہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں