غزہ کو بین الاقوامی فورس کے سپرد کرنا نو آبادیاتی منصوبہ ہے: فلسطینی رہنما

Handing over Gaza to international forces is a colonial project

فلسطینی رہنما مصطفیٰ برغوثی نے کہا ہےکہ غزہ کو بین الاقوامی فورس کے سپرد کرنا نو آبادیاتی منصوبہ ہے۔

ایک بیان میں فلسطینی رہنما مصطفیٰ برغوثی نے کہا کہ امریکی صدر کا مکمل جھکاؤ اسرائیل کی جانب ہے، فلسطینی عوام کو آزادانہ جمہوری انتخابات کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی منصوبے میں فلسطینی ریاست اور قبضے کے خاتمے کا ذکر تک نہیں کیا گیا، اسرائیل سست انخلاکے بہانے جنگ دوبارہ چھیڑ سکتا ہے۔

مصطفیٰ برغوثی کا کہنا تھا کہ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا کردار بالکل ناقابلِ قبول ہے، بلیئر کی عراق جنگ میں جھوٹی کہانی اب بھی یاد ہے۔

READ  مصری فضائی حملے میں 72 کان کن ہلاک ہوئے: سوڈانی انسانی حقوق کی تنظیم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں