امریکی شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

14 injured in shooting after football game in Montgomery

امریکی ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

ہلاک افراد میں ایک 43 سالہ خاتون اور ایک 17 سالہ لڑکا شامل ہے جبکہ حکام نے زخمیوں میں 5 افراد کی حالت کو تشویشناک قرار دیدیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دو جامعات کی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد ہونے والا جھگڑا شدید فائرنگ میں تبدیل ہوگیا۔

پولیس چیف نے بتایا کہ ہجوم میں اچانک ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد متعدد افراد نے اپنے ہتھیار نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔

READ  پاکستان نے سلامتی کونسل اجلاس میں اسرائیلی نمائندے کے ریمارکس کا بھرپور جواب دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں