وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان صورتحال پر بریفنگ، پاکستان نے قومی سلامتی کے تحفظ کا عزم دہرایا

Foreign ambassadors briefed on Pak-Afghan situation at Foreign Ministry

وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان سرحدی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو اجاگر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ سیکرٹری خارجہ نے بریفنگ کے دوران علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں افغانستان کو ایک بار پھر پیغام دیا کہ وہ اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ توقع ہے طالبان حکومت دوحہ میں عالمی برادری سے کیے وعدوں پر عمل کرے گی۔

ترجمان دفترخارجہ نے افغان حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان ترجمان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان ترجمان ایسے معاملات پر تبصرہ نہ کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔

READ  مریم نواز کا بھاٹی گیٹ کے پاس حادثہ کی جگہ تعیناتی 5 افسران کو نوکریوں سے فارغ کرنے اور ان پر سخت کاروائی کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں