امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ

the procedure for re-checking examination papers

کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری کے بعد پیپروں کی ری چیکنگ کی بجائے ری مارکنگ کی جائے گی، ری چیکنگ میں صرف کاؤنٹنگ اور مسنگ سوالات چیک کیا جاتا تھا، ری مارکنگ کیلئے سب سے پہلے کابینہ سے منظوری لی جائے۔

توصیف الرحمان نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات کی روشنی میں ری مارکنگ کیلئے بورڈ نے ورکنگ شروع کر دی ہے، ری مارکنگ سے بچوں کی شکایات کا ازالہ ہو سکے گا، انٹر پارٹ ون کے رزلٹ کارڈ تمام امیدوار آن لائن ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

توصیف الرحمان نے مزید کہا کہ ویب سائٹ پر دستیاب رزلٹ کارڈ تمام تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے ویلڈ ہونگے۔

READ  نہم، دہم اور انٹر کے نتائج کی تاریخ کا فیصلہ 13 جون کو ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں