نریندر مودی ٹرمپ سے ڈرتے ہیں، اسی لیے روسی تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا: راہول گاندھی

Narendra Modi is afraid of Trump

روس سے تیل کی خریداری روکنے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاکہ نریندر مودی امریکی صدر سے ڈرتے ہیں جب ہی انہوں نے ٹرمپ کو یہ فیصلہ کرنے اور اعلان کرنے کی اجازت دی کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کرے گا۔

راہول گاندھی نے لکھا کہ بار بار کی بےعزتی کے باوجود مودی نےمبارک باد کے پیغامات بھیجے، غزہ کانفرنس میں اپنی شرکت گول کرگئے، نریندر مودی پاک بھارت جنگ بندی پر صدر ٹرمپ کے دعوؤں کی تردید نہ کرسکے۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تاہم آج وائٹ ہاؤس حکام نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی ہے۔

بھارت مستقبل میں مکمل طور پر روس سے تیل کی خریدار ی روکےگا یا نہیں، اس حوالے سے امریکی حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

READ  امریکی ٹی وی اینکر کا لاپتہ والدہ کی اطلاع دینے والے کو 28 کروڑ دینے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں