امریکی ٹی وی اینکر کا لاپتہ والدہ کی اطلاع دینے والے کو 28 کروڑ دینے کا اعلان

American TV anchor announces $280 million reward for information on missing mother

واشنگٹن (25 فروری 2026): امریکی ٹی وی اینکر سوانا گتری نے اپنی لاپتہ والدہ کی اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ ڈالر (28 کروڑ پاکستانی تقریباً) دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی اینکر سوانا گتری کی والدہ نینسی گوتری کو 24 روز قبل اغوا کیا گیا تھا اور ان کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

سوانا گوتری اپنی والدہ سے متعلق لاعلم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں ہوں۔ لیکن صورتحال کیا ہے خاندان جاننا چاہتا ہے۔

امریکی اینکر نے اپنی لاپتہ والدہ کی اطلاع دینے والے شخص کے لیے 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے) انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

سوانا گتری نے کہا کہ وہ اور اُن کی بہن اور بھائی اب قبول کرتے ہیں کہ اُن کی والدہ مر چکی ہیں۔ لیکن پھر بھی ہم ان کے منتظر ہیں۔ اسی لیے ہم نے ان کی اطلاع دینے والے کے لیے پرکشش انعامی رقم کا اعلان کیا ہے کہ شاید والدہ سے متعلق کوئی سراغ مل جائے۔

دوسری جانب ایف بی آئی نے اغوا کی رات گوتری کے گھر پہنچنے والے نقاب پوش شخص کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں لیکن تفتیشی ایجنسی کسی مشتبہ شخص کی شناخت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

READ  ایران کی رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں