بدین میں کار حادثہ، صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق

Car accident in Badin

بدین میں ہونے والے کار حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ سندھ کے ضلع بدین کے علاقے کھور واہ چوک کے مقام پر پیش آیا جہاں 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں شہید فاضل راہو کی بیٹی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

READ  پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں