26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم

Order to confiscate Aleema Khan's identity card and passport

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔

علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔

جج امجد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ علیمہ خان ہر جگہ موجود ہوتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی اس سے قبل علیمہ خان کے پیش نا ہونے پر 4 مرتبہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے۔

READ  حکومت نے عمران خان کی صحت سے متعلق ہمارا کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا: سہیل آفریدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں