روایتی جنگ میں افغانستان کا پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں، عطا تارڑ

Afghanistan is no match for Pakistan in conventional warfare

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے مذاکرات ناکام ہونے کا ذمہ دار افغان طالبان کو قرار دیدیا۔

عطاتارڑ نےکہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا لکھ کر نہ دینا منافقت ہے اور یہ اس بات کی دلیل ہےکہ وہ دہشتگردوں کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں اور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حق ہے کہ اپنے دفاع میں جواب دے ، افغانستان کو اس پراکسی وار میں بھی شکست دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا روایتی جنگ میں پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں، پاکستان چار گنا بڑے دشمن کو دھول چٹا چکا ہے، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کےناپاک اتحاد کا سرکچلا جائے گا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ سفارتی اُمید ہمیشہ رہے گی لیکن اگر افغانستان نے خود حملہ کیا یا اُس کی سرزمین استعمال ہوئی تو اُس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاک افغان سرحد پر فیصلہ چند دن میں کرلیا جائے گا، فی الحال سرحد بند رہے گی۔

READ  ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایس ایس جی حوالدار کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں