گورنر کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی

New Khyber Pakhtunkhwa cabinet formed after Governor's approval

خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے۔

نئی صوبائی کابینہ آج سہ پہر 3 بجےحلف اٹھائے گی، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہو گی۔

نئی کابینہ میں 10 وزرا ، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں، مزمل اسلم اور تاج محمد ترند وزیراعلیٰ کے مشیر جبکہ شفیع اللہ جان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔

پختونخوا کابینہ میں میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوں گے ۔ ارشد ایوب خان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔

بونیرسے ریاض خان، فخر جہاں کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

READ  اونیت کور کا ویرات کوہلی کے انسٹاگرام لائک پر ردعمل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں