بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اونیت کور ایک دلچسپ صورتحال کا شکار ہوئیں جب معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر ان کی ایک پوسٹ کو لائک کیا، جو فوراً وائرل ہوکر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔
اس حوالے سے انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں اونیت کور نے کہا کہ ایسی باتیں مجھے اپنے مقصد سے نہیں ہٹاتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ترجیح ہمیشہ اپنے خواب اور والدین کی خوشی رہی ہے۔
اونیت کور نے مزید کہا کہ وہ سخت محنت اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر یقین رکھتی ہیں، چاہے وہ اداکاری ہو یا زندگی کا کوئی اور پہلو۔ ان کے مطابق، ان کا خواب ہے کہ وہ اپنے والدین کو فخر کا احساس دلوائیں، اور وہ اس بات کو کبھی نہیں بھولتیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ غیرضروری باتوں اور تنازعات سے دور رہتے ہوئے صرف اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔






تبصرے بند ہیں