پشاور: سی ٹی ڈی مال خانے میں دھماکا کیسے ہوا؟ ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

How did the explosion at the CTD warehouse happen?

پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا سی ٹی ڈی مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے ہوا۔

ترجمان کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسزکے بروقت رسپانس اور حکمت عملی سے مزید تباہی نہیں ہو سکی، دھماکے سے ایک سی ٹی ڈی پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سے 5 دن میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکار بلال خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی اور آئی جی ذوالفقار حمید نے شرکت کی۔

READ  کے پی کے: محکمہ آبپاشی کو سیلاب کے باعث 10 ارب روپے کا نقصان پہنچا، رپورٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں