ائیر انڈیا طیارے کے حادثے میں زندہ بچ جانیوالے واحد مسافر نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

Sole survivor of Air India plane crash

جون 2025 میں ائیر انڈیا کے طیارے کے حادثے میں بچ جانے والے واحد مسافر نے کئی ماہ بعد پہلی بار اس حوالے سے بات کی ہے۔

وسواش کمار رمیش بھارتی شہر احمد آباد کے قریب حادثے میں کرشماتی طور پر بچ گئے تھے اور انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ مسلسل اس واقعے کی جھلکیاں دیکھتے رہتے ہیں۔

39 سالہ وسواش کمار نے کہا کہ یہ کرشمے سے کم نہیں کہ وہ اب تک زندہ ہیں مگر اس حادثے میں بھائی کی موت نے ان کی ساری خوشی کو چھین لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں ان کے بھائی اجے کی موت کا مطلب یہ ہے کہ خاندان نے سب کچھ کھو دیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں نے اپنی خوشی سمیت سب کچھ کھو دیا، خدا نے مجھے زندگی دی مگر میری اور میرے خاندان کی خوشیاں چھین لیں’۔

وسواش کمار برطانوی شہریت رکھتے ہیں اور جون میں اپنے بھائی کے ساتھ خاندان سے ملنے کے لیے بھارت آئے ہوئے تھے۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ‘اس حادثے نے میرے خاندان کو مکمل طور پر توڑ دیا، یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت مشکل وقت ہے’۔

حادثے کے شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے موجود تھے۔

وسواش کمار نے کہا کہ اس حادثے کے بارے میں بات کرنا ان کے لیے بہت تکلیف دہ ہے اور انہوں نے اب تک اس کی پہلی یاد کے بارے میں کسی سے بات نہیں کی۔

READ  یورپی یونین کا یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کا اعلان

ان کے دوستوں نے بتایا کہ وہ اب بھی اپنے خاندان کے قریبی افراد سے بات نہیں کرتے۔

ان کے دوستوں کی معاونت سے تیار کردہ ایک بیان میں وسواش کمار کا کہنا تھا کہ وہ ٹوٹ چکے ہیں اور رات بھر جاگتے رہتے ہیں کیونکہ حادثے کے مناظر آنکھوں کے سامنے گھومتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں