ورجینیا میں نائب گورنرکا الیکشن، غزالہ ہاشمی توجہ کا مرکز

Virginia's Lieutenant Governor's Election

نیویارک میئر کے علاوہ امریکا کی ریاستوں ورجینیا اور نیوجرسی میں گورنرکا اہم الیکشن بھی آج ہورہا ہے۔

بھارتیوں اور پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز غزالہ ہاشمی ہیں جو ورجینیا میں لیفٹینینٹ گورنر کا الیکشن لڑرہی ہیں اوران کی کامیابی کے قوی امکانات ہیں۔

ورجینیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ایبی گیل اسپین برجر کا مقابلہ ری پبلکن لیفٹینینٹ گورنر وینسم ارل سیئرز سے ہے۔ دونوں میں سے جو بھی کامیاب ہو، ریاست کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ گورنر ایک خاتون منتخب ہوگی۔

ورجینیا ہی میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے انڈین امریکن غزالہ ہاشمی لیفٹینینٹ گورنرکےعہدےکے لیے الیکشن لڑرہی ہیں، ان کے شوہر اظہر کا تعلق کراچی سے ہے۔
غزالہ ہاشمی پچھلے برس اس ریاست کی دوسری بار سینیٹر بنی ہیں۔ انہیں ریاست کی پہلی مسلم اورجنوب ایشیائی امریکن خاتون سینیٹر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

آج الیکشن جیتیں تو بطور مسلم خاتون لیفٹی نینٹ گورنر بھی وہ نئی تاریخ رقم کریں گی۔

نیوجرسی میں ڈیموکریٹک رہنما مائیکی شیریل کا مقابلہ ری پبلکن حریف اور ریاست کے سابق رکن اسمبلی جیک چیٹریلی سے ہورہا ہے۔

سروے کے مطابق نیوجرسی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے تاہم ڈیموکریٹک پارٹی کو امید ہے کہ فتح مائیکی شیریل کا مقدر ہوگی۔

کیلیفورنیا میں ووٹرز یہ طے کریں گے کہ اگلے برس مڈٹرم الیکشنز سےایوان میں ڈیموکریٹک پارٹی کا پلڑا بھاری ہوگا یا ری پبلکنز ہی کامیاب ہوں گے۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کا کہنا ہے کہ پروپوزیشن ففٹی کے لیے ووٹ کی صورت میں ان کی ریاست ایک ٹھوس پیغام دے گی کہ کانگریس کے انتخابات کے لیے حلقہ بندی کیسے کی جانی چاہیے۔

READ  افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ دم توڑ گئی: ٹرمپ کی تصدیق

نیوسم نے دعوی کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے دور صدارت سے بھی زیادہ غیرمقبول ہیں اور مڈٹرم الیکشنز میں ری پبلکنز کو شکست ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں