نیو یارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی رمیز راجہ کے مداح نکلے

New York's newly elected mayor, Zahran Mamdani

ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی سابق پاکستاسنی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے۔

34 سالہ ظہران ممدانی منگل کے روز نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے جس کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے اب رمیز راجہ نے بھی ری شیئر کیا ہے۔

ظہران کو اپنی ٹیم سے خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے اپنے ساتھیوں کا جوش بڑھانے کے لیے رمیز راجہ کا حوالہ دیا اور ان کی لائنز (To snatch defeat from the jaws of victory) دہرائیں۔

تاہم سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ نے نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی مذکورہ ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ری شیئر کی اور انہیں مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ بہت بہت مبارک ہو مسٹر ممدانی اور کمنٹری کے شوقین ہونے کا شکریہ، آپ نے سیدھے بلے سے کھیل کر ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیلتے، آپ پر بہت فخر ہے۔

READ  دورانِ جنگ دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی: باقر قالیباف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں