قومی اسمبلی کا اجلاس: نواز شریف کی ایوان میں آمد، لیگی ارکان نے ڈیسک بجاکر استقبال کیا

Nawaz Sharif arrives in the House

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں آج 27 آئینی ترمیم، مختلف ترامیم کے ساتھ منظور ہونے کا امکان ہے۔

اجلاس میں شرکت کیلئےنواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف ایوان پہنچے۔

اس موقع پر لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ پہنچنے پر نواز شریف کا ڈیسک بجاکر شاندار استقبال کیا۔

نواز شریف نے ایوان میں ارکان اسمبلی سے ہاتھ ملایا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا۔

READ  تصادم کی سیاست: پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطوں کے تمام ذرائع مکمل طور پر بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں