تمام سرکاری کالجوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

Security of all government colleges ordered to be tightened

ڈی پی آئی کالجز نے مراسلے میں کہا ہے کہ داخلے اور اخراج کیلئے صرف ایک مرکزی گیٹ کھلا رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، کالجوں میں وزیٹر رجسٹریشن اور سی این آئی سی تصدیق لازمی قرار دی، تمام کالجوں میں سی سی ٹی وی نگرانی اور باؤنڈری والز کی باقاعدہ جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فائر ڈرلز اور ایمرجنسی پلان ہر سمسٹر میں لازمی کئے جائیں گے، خواتین سٹاف اور طالبات کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے، مشکوک سرگرمیوں یا افراد کی فوری اطلاع پولیس کو دینے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔

اینٹی ہراسمنٹ اور اینٹی ریگنگ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا گیا، سکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، تمام کالجوں کو ماہانہ سکیورٹی آڈٹ رپورٹ جمع کرانے کا پابند بھی بنایا گیا ہے۔

READ  تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع! کیا یکم ستمبر تک بند رہیں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں