ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی سستی، ہزاروں اساتذہ ایل پی آر سے محروم

Laziness of District Education Authorities

پنجاب ٹیچرز یونین نے اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن کو باضابطہ درخواست جمع کروا دی ہے۔

جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اساتذہ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواستوں کو منظور کرنے کے باوجود فنانس ڈیپارٹمنٹ کو فارورڈ نہیں کر رہیں، جس کے باعث اساتذہ اپنے حق سے محروم ہیں۔

رانا لیاقت علی نے مطالبہ کیا کہ ایچ آر ایم ایس پر موصول درخواستوں کو فوری طور پر محکمہ خزانہ کو بھجوایا جائے تاکہ اساتذہ کو ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل آرام اور مالی تیاری کیلئے دیا جانے والا وقت مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر احکامات پر بروقت عمل درآمد کیا گیا تو ہزاروں اساتذہ ایل پی آر پر جا سکیں گے، جس سے نہ صرف ان کی سہولت میں اضافہ ہو گا بلکہ تعلیمی اداروں میں انتظامی شفافیت بھی بڑھے گی۔

READ  تعلیم پنجاب: 11لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں