وزیراعلیٰ کے پی کی منشیات بنانے اور فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

KP CM directs strict action against drug makers and suppliers

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات بنانے اور فراہم کرنے والوں کے سخت خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات بالخصوص ہیروئن اور آئس کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا منشیات کی لعنت جامعات تک پہنچ چکی ہے، ہم مزید غفلت کے متحمل نہیں ہو سکتے، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سےمحفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، منشیات بالخصوص ہیروئن اور آئس کا جڑ سےخاتمہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کیخلاف کارروائی کیلئےمربوط حکمت عملی اختیار کی جائے، کارروائی کیلئےمحکموں اور اداروں پرمشتمل مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے، منشیات کے بڑے سپلائرز اور ڈیلرز پر ہاتھ ڈالنا ضروری ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور نتیجہ خیز کارروائی ہونی چاہیے، خواہ مخواہ کسی کو تنگ نہ کریں، حقیقی بنیادوں پر کارروائی کریں، حکومت تعاون فراہم کرے گی، ضبط شدہ منشیات کو تلف کرنا ناگزیراور دوبارہ مارکیٹ میں نہیں آنی چاہیے۔

READ  اگر کوئی سوچتا ہے ڈرا دھمکا کر اپنے فیصلے منوا لے گا تویہ اس کی بھول ہے: وزیراعلیٰ کے پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں