وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے حلف اٹھالیا، ججز کی تعداد 7 ہوگئی

Two more judges of the Federal Constitutional Court took oath

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

وفاقی آئینی عدالت کےججز کی تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے دو نوں ججز سے حلف لیا۔

جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھایا۔

خیال رہےکہ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بھی وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھا چکے ہیں اور اب چیف جسٹس امین الدین خان سمیت وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

READ  بجلی صارفین کو 53 ارب سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں