امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد

Two major Muslim organizations banned in the US state of Texas

امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے انتہائی متنازع قدم اٹھاتے ہوئے دو بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔

گورنر نے مسلم برادر ہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشنز پر پابندی عائد کرکے دونوں تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیدیا۔

امریکی حکام نے دونوں مسلم تنظیموں سے وابستہ افراد پر ٹیکساس میں زمین خریدنے پر پابندی عائد عائد کردی۔

کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشنز نے اقدام کو بے بنیاد، غیرقانونی اور کھلی اسلام دشمنی قرار دیا۔

تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ گورنر ایبٹ سازشی کہانیوں کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اگر یہ اعلان عملی پالیسی بنا تو وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

READ  ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کی حتمی منظوری کا اعلان کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں