ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ کیخلاف آپریشن، 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیرقانونی اثاثے ضبط

West Yorkshire Police seizes £2.7 million in illegal assets

ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ کےخلاف آپریشن کرتے ہوئےغیر قانونی اثاثے ضبط کرلیے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیرقانونی اثاثے ضبط کیے۔ 4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔

ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں سے جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس بھاری مقدار میں برآمد کرلی گئی۔

ادھر کرکلیز میں بھی سونے کے فراڈ میں ملوث گروہ کو بے نقاب کردیا گیا جن کے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کے مشکوک بینک فنڈز منجمد کردیے گئے۔

READ  مصری فضائی حملے میں 72 کان کن ہلاک ہوئے: سوڈانی انسانی حقوق کی تنظیم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں