ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں امتیازی سلوک کے بڑھتے واقعات نے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔
ایران کے پریس ٹی وی کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مہاراشٹرا میں 3 مسلم طلباکو کلاس روم میں نماز پڑھنے پر مورتی کے سامنے جھکنے پر مجبورکیا گیا۔
پریس ٹی وی کے مطابق تاج محل کے قریب مسلم ٹیکسی ڈرائیورز کو 2 نوجوانوں نے”جے شری رام”کانعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دائیں بازو کے گروہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریریں اور تشدد کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
پریس ٹی وی کے مطابق بریلی شہر میں مسلمان کی دو منزلہ مارکیٹ کو غیرقانونی قرار دےکر مسمار کر دیا گیا، یہ سب چیزیں ظاہر کرتی ہیں کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو جان بوجھ کر تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔






تبصرے بند ہیں