پاکستان کیخلاف بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سکھوں کاکینیڈا میں مظاہرہ

Sikhs protest in Canada

پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان پر سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔

ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔
سکھ رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیردفاع کو پیغام دیا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا۔

READ  ایرانی صدر مسعود پزشکیان، شہباز شریف کی دعوت پر اتوار کو پاکستان پہنچیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں