ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق ایرانی صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی نے بتایا کہ اس دورے کے دوران صدر پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔
مہدی سنائی کے مطابق اس دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔





تبصرے بند ہیں