رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پولیس جب چاہے بلا روک ٹوک پارلیمنٹ میں داخل ہو جاتی ہے، یہ تیسرا واقعہ اسپیکر ایاز صادق کی موجودگی میں پیش آیا ہے۔ جن افراد نے ارکان پارلیمان کی بے توقیری کی، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کو مندر کا گھنٹہ بنا دیا گیا ہے، اسپیکر کو اس بار سخت کارروائی کرنی چاہیے اور ذمہ داروں کے خلاف کمیٹی یا کمیشن بنایا جائے۔ اعلیٰ عدلیہ کو ان واقعات کا نوٹس لینا چاہیے، کیونکہ پوری قوم کی نظریں پارلیمان پر ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو دبایا گیا تو یہ آمریت کو جنم دے گا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں، رہوں گا، اور اُن کی رہائی کے لیے احتجاج کی قیادت کرنے کو تیار ہوں، لیکن اس سے پہلے اُن سے ملاقات کروں گا۔





تبصرے بند ہیں