ویڈیو: نیپاچورنگی پر کھلے مین ہول میں بچے کے گرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

CCTV footage of a child falling into an open manhole

کراچی: نیپاچورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں بچے کے گرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

فوٹیج میں بچے کو والدہ کے ساتھ شاپنگ سینٹر سے نکلتے اور پھر والد کی طرف دوڑتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران بچہ کھلے مین ہول میں جاگرا۔
واقعہ کے وقت بچے کے والدین نے چیخ و پکار کی جس پر وہاں موجود دیگر لوگ بھی جمع ہوگئے اور بچے کو نکالنے کی کوششیں شروع کردیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

کراچی میں صرف اس سال 5 بچوں سمیت 24 شہری کُھلے ہوئے نالوں اور گٹروں میں گر کر جان سے جاچکے ہیں۔

READ  سونے کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی ، آج بھی بڑی کمی ریکارڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں