علی امین گنڈا پور مستعفی ہونےکے بعد پارٹی سرگرمیوں سے غیر حاضر

Ali Amin Gandapur absent from party activities after resignation

سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کی سرگرمیوں سے غیر حاضر رہنے لگے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور یومِ سیاہ کے موقع پر پشاور میں موجود نہیں تھے، آج کے جلسے میں بھی شریک نہیں ہوئے اور اسلام آباد میں ارکانِ اسمبلی کے احتجاج میں بھی شامل نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور پارٹی کے اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہو رہے اور انہوں نے پارٹی کے بیشتر رہنماؤں سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی سے مالی تعاون بھی بند کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی تحریک کے بانی تحریک کی کال دیں گے، علی امین صفِ اوّل میں کھڑے ہوں گے۔

READ  کومل رانی معاملے پر انوپم کھیر کا گووندا کو ہمدردانہ مشورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں