بھارتی ائیر لائن کے پائلٹ کا مسافر پر بدترین تشدد، لہو لہان کردیا

Indian airline pilot brutally assaults passenger

ائیرانڈیا ایکسپریس کے پائلٹ نے دہلی ائیرپورٹ پر مسافر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ نے دہلی ائیرپورٹ پر مسافر کو تشدد کا نشانہ بنایا، وریندر سیجوال نامی پائلٹ نے محض بورڈنگ قطار توڑنے پر مسافر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافر کی شناخت انکت دیوان کے نام سے ہوئی، انہوں نے بتایا وہ اپنے خاندان کے ہمراہ ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

دیوان کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے عملے نے ان کے بچے کی وجہ سے انہیں اسٹاف اور پی آر ایم یعنی (جسمانی طور پر محدود نقل و حرکت کے حامل افراد) والے سکیورٹی چیک کے راستے سے گزرنے کی ہدایت دی تھی۔

دیوان کے مطابق اسی دوران کچھ افراد قطار توڑ کر ان سے آگے جانے لگے، جب انہوں نے اس پر اعتراض کیا تو ائیر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ، جن کی شناخت کیپٹن وریندر کے طور پر ہوئی جو خود بھی اسی راستے سے گزر رہے تھے، اس نے ان سے بدتمیزی شروع کردی۔

دیوان کا الزام ہے کہ اعتراض اٹھانے پر پائلٹ نے ان کی تعلیمی حیثیت پر سوال اٹھایا اور کہا کہ کیا وہ پڑھ نہیں سکتے کہ یہ راستہ صرف اسٹاف کے لیے ہے۔ اس کے بعد پائلٹ نے ان پر تشدد شروع کر دیا جس سے ان کے چہرے پر کئی زخم آئے۔

READ  افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں