کینیڈا میں دہشتگردی کے الزام میں ایک اور افغان شہری گرفتار

Another Afghan national arrested in Canada on terrorism charges

کینیڈا میں دہشتگردی کے الزام میں ایک اور افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغان جریدے کے مطابق کینیڈین پولیس نے ٹورنٹو میں داعش سے مبینہ تعلقات اور دہشتگردی کے الزام میں 26 سالہ افغان شہری کو گرفتارکیا۔

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری داعش کو مالی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے کے علاوہ قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان شہری نے نامعلوم افراد کے ساتھ دہشتگردانہ جرائم انجام دینے کی سازش بھی کی، ملزم سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

READ  حج 2026، سعودی سیکیورٹی فورسز کی شاندار پریڈ، لاکھوں عازمین کی فول پروف حفاظت کا عہد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں