سرگودھا میں مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

Passenger van crashes into tree in Sargodha

سرگودھا میں مسافر وین درخت سے ٹکرانے کے باعث 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گرین ہاؤس جھال چکیاں کےقریب پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا : جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور بچی کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

READ  وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم میں 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں، چنگ چی کو شامل کرنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں