دنیا کا پہلا کھرب پتی فٹبالر بننے کے بعد رونالڈو نے سعودی عرب میں 2 لگژری ولاز خرید لیے

Ronaldo bought 2 luxury villas in Saudi Arabia

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی اور سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں 2 لگژری ولاز خرید لیے۔

اکتوبر میں رونالڈو نے دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔


رونالڈو کی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ۔جو پاکستان کرنسی میں تقریباً 3 کھرب 93 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کا پہلا کھرب پتی فٹبالر بننے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا نے سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع 2 لگژری ولاز خرید لیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ولاز نُجوما (Nujuma) میں واقع ہیں، جو سعودی عرب کی مین لینڈ سے تقریباً 26 کلومیٹر دور ہے اور یہاں تک رسائی صرف چارٹرڈ کشتی یا جہاز کے ذریعے ممکن ہے، جس کی وجہ سے یہ علاقہ انتہائی نجی اور پُرسکون سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو اور جارجینا نے 2 ولاز خریدے ہیں، جن میں ایک 3 بیڈ رومز پر مشتمل ہے جو پورے خاندان کے استعمال کے لیے ہوگا، جبکہ دوسرا 2 بیڈ رومز کا ولا نجی اور مختصر قیام کے لیے خریدا گیا ہے۔

READ  نیتھن لیون کے وکٹوں کی تعداد میں آگے نکلنے پر گلین میگرا کا کمنٹری باکس سے ردعمل وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں