پنجاب حکومت نے فلم فنڈز کیلیے نئی شرائط عائد کردیں، پروڈیوسرز پریشان

Punjab government imposes new conditions for film funds

پنجاب حکومت نے فلم فنڈ کے حصول کے خواہش مند فلمسازوں کیلیے نئی شرائط عائد کر دیں۔

صوبائی حکومت نے فلمسازوں کیلیے مختص فنڈ کے حصول کیلیے نئی شرط رکھ دیں ہیں۔

حکومت نے پنجاب فلم فنڈ کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور مکمل ٹیم کی تفصیلات لازمی قرار دے دی جبکہ فلم ڈائریکٹر، اکاؤنٹس آفیسر، آرٹ ڈائریکٹر، کیمرہ مین، ساؤنڈ ریکارڈسٹ اور ایڈیٹر کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

حکومت نے فلم فنڈ کے لیے درخواست گزار کو مالی صلاحیت ثابت کرنا لازم قرار دے دیا ہے جبکہ درخواست گزار کیلیے ایک سال کا بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروانا بھی لازمی ہوگا۔

فلم بجٹ کے لیے کم از کم 50 فیصد رقم بینک بیلنس یا کریڈٹ سہولت میں دکھانا لازمی دے دیا گیا اور ریلیز شدہ فلم ہونا شرط قراردے دی گئی ہے۔

READ  ندا یاسر کے بیان پر فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کا شدید احتجاج، معافی کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں