پی ٹی اے نے سمز کی صارفین کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

PTA makes registration of SIMs in the name of users mandatory

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام سمز کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی۔

پی ٹی اے نے صارفین کو تمام سمز اپنے نام پر رجسٹرڈ کروانے اور کسی اور کے نام رجسٹرڈ سم کے استعمال کو قانون کے خلاف قرار دیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی، صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال پر ضوابط کی پابندی بھی لازمی ہے جب کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

READ  فلم ’اگنی ساکشی‘ کے دوران نانا پاٹیکر اور منیشا کوئرالا کے افیئر کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں